مرکزی مواد پر جائیں

یخ نامہ کی مدد کریں

یخ نامہ استعمال کے لیے مفت ہے، اس پر کوئی اشتہار نہیں اور یہ ڈیٹا نہیں بیچتا۔ اسے رضاکار چلاتے ہیں، اور اس کے اخراجات وہ لوگ اٹھاتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ یہ ریکارڈ قائم رہے۔

رقم کس چیز پر خرچ ہوتی ہے

  • سرور، جس پر ویب سائٹ، ڈیٹا بیس، سائن ان سروس اور نقشہ چلتے ہیں۔
  • اسٹوریج، تصویروں اور ریکارڈ کے بیک اپ کے لیے۔
  • نقشے کا ڈیٹا: بنیادی نقشہ اور جگہوں کے نام اپنے سرور پر رکھنا، تاکہ نقشہ دیکھنے سے کسی دوسری کمپنی کو کچھ نہ جائے۔
  • ترجمہ: مقامی بولنے والوں کے ہاتھوں اردو متن کا جائزہ۔

رقم کیسے خرچ ہوتی ہے، یہ پوچھنے کے لیے hello@yakhnama.com پر لکھیں۔

مدد کے طریقے

دونوں لنک دوسری ویب سائٹ کھولتے ہیں۔ ادائیگی وہیں، اس کی اپنی شرائط اور رازداری کی پالیسی کے تحت ہوتی ہے؛ یخ نامہ آپ کے کارڈ کی تفصیل کبھی نہیں دیکھتا۔

مدد کے دوسرے طریقے

  • جو آفات آپ دیکھیں ان کی اطلاع دیں، ممکن ہو تو تصویروں کے ساتھ: آفت کی اطلاع دیں۔
  • اردو متن بہتر بنانے میں مدد کریں: hello@yakhnama.com پر لکھیں۔
  • لوگوں کو اس ریکارڈ کے بارے میں بتائیں، اور استعمال کریں تو اس کا حوالہ دیں۔